چین میں کوئلہ کی فراہمی میں اضافہ اور قیمتیں کم ہوگئیں

544

چین نے موسم سرما کے دوران ماحول کوگرم رکھنے کے لئے کوئلے کی فراہمی میں اضافے اورقیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لئے گزشتہ ماہ اکتوبر سے کوئلے کی پیداوار میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔اقتصادی منصوبہ بندی کے اعلی ترین ادارے،نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی)کی ویب سائٹ پر پیر کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کوئلے کی اوسط یومیہ پیداوار یکم سے 5نومبر تک1کروڑ16لاکھ 60ہزار ٹن تک پہنچ گئی ،جوستمبر کے آخری دنوں کی پیداوار سے12لاکھ ٹن سے بھی زیادہ ہے۔زیادہ سے زیادہ یومیہ پیداوار1کروڑ19لاکھ 30ہزار ٹن رہی جو حالیہ سالوں میں ایک ریکارڈ بلند سطح ہے۔این ڈی آر سی نے ملک بھر میں کوئلہ کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ مارکیٹ کو مستحکم کرنے کے لیے توانائی اور کوئلے کے درمیانی اور طویل المدتی معاہدے کریں۔ہفتہ تک ملک کے صوبائی سطح کے 24علاقوں کی تمام کوئلہ کمپنیاں درمیانی اور طویل المدتی معاہدے کرچکی تھیں۔ملک میں کوئلے کی سپلائی میں اضافے کے ساتھ پاور پلانٹس کی جانب سے توانائی کی پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے۔نومبر سے لے کر اب تک پاور پلانٹس کو کوئلے کی یومیہ سپلائی اوسطا 77لاکھ 40ہزار ٹن رہی ہے۔ ہفتہ کو پاور پلانٹس کے پاس کوئلے کا11کروڑ70 لاکھ ٹن ذخیرہ موجود تھا جو ستمبر کے آخر سے تقریبا 4کروڑ ٹن زیادہ ہے۔