چین: بجلی کی فراہمی معمول پر آگئی

353

یجنگ: اسٹیٹ گرڈ کارپوریشن آف چائنہ نے کہا  ہے کہ اس  کمپنی کے زیر انتظام علاقوں میں بجلی کی طلب اور رسد معمول پر آگئی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس کے زیر انتظام علاقوں میں تھرمل کوئلے کے ذخائر9 کروڑ 93 لاکھ  20 ہزار ٹن تک پہنچ گئے ہیں  جبکہ کھپت کے لئے دستیاب دن بڑھ کر 20 تک پہنچ گئے ہیں ۔کمپنی  کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کادورانیہ اور بجلی کے فرق کو واضح  طور پر کم کر دیا گیا ہے جبکہ اس نے مزید کہا  ہے کہ ہفتہ تک کچھ صوبوں میں زیادہ توانائی استعمال کرنے والی اور زیادہ آلودگی  پھیلانے والی کچھ فیکٹریوں کو بجلی کی فراہمی تاحال  محدود  رکھی گئی ہے۔

گرڈ کو رواں  موسم سرما اور آمدہ موسم بہار کے دوران  بعض علاقوں میں فرق کی وجہ سے  بجلی  کے مجموعی طور پر سخت توازن کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ ملک کو بجلی کی کھپت کی  بلند ترین سطح اور ہائیڈرو پاور کے لئے خشک سالی کے موسم کا سامنا ہے۔اسٹیٹ گرڈ  کے ترجمان مینگ ہائی جون نے کہا  ہے کہ ریاستی گرڈ تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بجلی کی فراہمی  کو بڑھا  دے گی اور اس کو مستحکم کرے گی، جبکہ تھرمل کوئلے اور گیس کی فراہمی پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئے گرڈ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں بجلی کی ترسیل کو مربوط کیا جائے گا۔

مینگ نے کہا کہ کمپنی گھروں  کے استعمال ، عوامی خدمات اور اہم صارفین کے لیے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی  بھرپور کوشش کرے گی۔مینگ کے مطابق اسٹیٹ گرڈ کوئلے سے بننے  والی تمام بجلی کو ایک منظم انداز میں بجلی کی منڈی میں شامل کرے گی اور  بجلی کے لین دین کی مارکیٹ کی بنیاد پر  قیمتوں کے اتار چڑھاو  کے مابین  ربط  کو بڑھا   کر بجلی کی قیمتوں میں اصلاحات کو بھی لاگو  کیا جائے  گا۔