چین برفانی طوفان: بین الاقوامی ہوائی اڈے بند، پروازیں معطل

344

شین یانگ: چین کے شمال مشرقی لیاؤننگ صوبے میں برفانی طوفان کے لیے دو دن کے سرخ انتباہ کے بعد موسمیاتی حکام برفانی طوفان کے لئے خطرے کی سطح  کو کم کر کے مالٹائی سطح پر لےآئے ہیں۔

پیر کو صوبائی محکمہ موسمیات کے مطابق برفانی طوفان کا منگل کی رات آٹھ بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ شین یانگ کے صوبائی دارالحکومت میں واقع تاؤ شیان بین الاقوامی ہوائی اڈے کو اتوار کی آدھی رات سے پیر کی صبح 10 بجےتک بند کردیا گیا ہے۔

ہوائی اڈے پر پیر تک رن وے، ٹیکسی وے اور ایپرن پر برف  کی صفائی   کے لئے کارروائی کی گئی ۔اس نے پیر کو آنے والی تمام پروازوں کو منسوخ کرتے ہوئے 6 باہر جانے والی  پروازوں کو گرین سگنل دیا۔

صوبے کے تمام ایکسپریس وے ٹول اسٹیشن پیر تک بدستور  بند رہے۔صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایکسپریس ویز سے برف ہٹانے کے لیے فورسز کو متحرک کر دیا ہے۔

پیر کی صبح 8 بجے تک 1 ہزار 730 افراد نے 752 مشینوں کے سیٹ اور اوزار کی مدد سے چوبیس گھنٹے کام میں حصہ لیا۔