چین: خلابازوں نے خلائی جہاز پر پہلا مشن مکمل کرلیا

985

یجنگ: خلاباز  ژائی ژی گانگ اور وانگ یا پھنگ نے خلائی جہاز کے بیرونی حِصے سے متعلق سرگرمیاں (ای وی اے) مکمل کرلی ہیں اور خلائی اسٹیشن کے بنیادی ماڈیول تیان ہی پر واپس آگئے ہیں۔

چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے پیر کی صبح بتایا کہ یہ ایونٹ ملک کے خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے دوران کیا جانے والا تیسرا خلائی جہاز کے بیرونی حِصے کے متعلق مشن تھا اور شین ژو 13 کے عملے کا پہلا مشن تھا، یہ چینی خلائی تاریخ میں خلائی جہاز کے بیرونی حِصے سے متعلق پہلی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتا ہے جس میں ایک خاتون خلا باز شامل ہے۔

یہ جوڑا ساڑھے 6  گھنٹے کی خلائی جہاز کے بیرونی حِصے سے متعلق سرگرمیوں  کے بعد صبح 1بجکر 16منٹ (بیجنگ وقت) پر بنیادی ماڈیول میں واپس آیا۔ انہوں نے خلائی جہاز کے بیرونی حِصے  سے متعلق کاموں کا ایک سلسلہ مکمل کیا ہے۔

چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی  نے وا ضح کیا کہ مشن نے چین کے تیار کردہ نئی نسل کے خلائی جہاز کے بیرونی حِصے کے متعلق اسپیس سوٹ کے افعال، خلاباز وں اور مکینیکل بازو کے درمیان ہم آہنگی اور خلائی جہاز کے بیرونی حِصے  سے متعلق معاون آلات کے بھروسے اور حفاظت کا مزید تجربہ کیا ہے ۔

چین نے 16 اکتوبر کو شین ژو-13 خلائی جہاز کاآغازکیا تھا جس نے اپنے خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے لیے 6 ماہ کے مشن پر تین خلاباز  بھیجے ہیں۔