اسلام آباد(آن لائن) عدالت عظمیٰ میں آج (پیر) سے شروع ہونے والے ہفتے میں مقدمات کی سماعت کے لیے 5 بینچ تشکیل دیدیے گئے ہیں، تشکیل پانے والے بینچوں میں 3 فل جبکہ 2 بینچ 2 رکنی ہونگے، جو 8نومبر سے 12 نومبر تک اہم مختلف کیسوںکی سماعت کریں گے،چیف جسٹس گلزار حسین کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس قاضی امین احمد پر مشتمل بینچ کل 9نومبر کو خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکولوں کی عدم تعمیر ،خستہ حالی اور دیگر زلزلے سے متاثرہ اسکولوں پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کریگا اور 10نومبر کوپنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال کرنے کے عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی جائے گی۔