لاڑکانہ(آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہاہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ یہ سال ترقی کا ہوگا مگر یہ سال تو مہنگائی کا ثابت ہوا،یوٹرن لینا عمران خان کی عادت ہے، عملی طور پر ترقی کے اپنے تمام دعووں سے یوٹرن لے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کے ہمراہ خورشید احمد جونیجو، جمیل سومرو، سہیل سیال، اعجاز لغاری، غلام مصطفی لغاری، اعجاز جاکھرانی، سیمی فرحت سومرو، نصیبہ چنہ و دیگر موجود تھے۔بلاول نے کہا کہ عمران خان مہنگائی کے راستے پر ملک کو ڈال چکے ہیں، مہنگائی سے نجات کے لیے عمران خان سے نجات ضروری ہے ،عمران خان کو بھگانے سے ہی ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہوسکتا ہے،پیپلزپارٹی کی عوام دوست پالیسیاں ہی ملک کو خوش حالی کے راستے پر گامزن کر سکتی ہیں۔