پشاور(آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں 142 ارب روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، ہر حلقے میں ایک ایک ارب روپے کے پروجیکٹ شروع کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ایک تدریسی اسپتال قائم کیا جائے گا، موجودہ حالات سخت ضرور ہیں لیکن عارضی ہیں، بہت جلدملک ان مشکل حالات سے نکل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کورونا وبا کے باوجود ملکی معیشت کو بچا لیا، حکومت مہنگائی کی اس لہر میں عوام کو بھر پور ریلیف دینے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھار ہی ہے۔