سیہون: بچے کے جسم میں 2 دل ہونے کا انکشاف

174

سیہون (آن لائن) سیہون کے سید عبداللہ شاہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں زیر علاج بچے کے جسم میں 2 دل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 2 دل رکھنے والے 4 سالہ بچے کا تعلق نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد سے ہے، بچے کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کو چیک اپ کیلیے این آئی سی وی ڈی سیہون لایا گیا، ڈاکٹروں نے اس کے مختلف ٹیسٹ کیے، ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی سیہون ڈاکٹر معین الدین صدیقی کا بتانا ہے کہ ٹیسٹ میں بچے کے جسم میں 2 دل پائے گئے، 4 سال کے کامران کا ایک دل دائیں جانب اور ایک بائیں جانب ہے، میڈیکل سائنسز میں جسم میں 2 دل کے کیسز بہت کم سامنے آتے ہیں، ماہر امراض قلب ڈاکٹر عبدالرحمان جمالی کا کہنا ہے کہ میں نے پہلی بار ایسا کیس دیکھا ہے، 2 دل کے سبب بچے کو مستقبل میں تکلیف ہوسکتی ہے، بچے کوعلاج کیلیے کراچی بھیجیں گے۔