پنڈورا پیپرز:سراج الحق آج عدالت عظمیٰ میں پٹیشن دائر کریں گے

138

لاہور( نمائندہ جسارت )جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کل 8 نومبر بروز پیر پنڈورا پیپرز کے حوالے سے عدالت عظمیٰ میں پٹیشن دائر کرئے گی امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنے وکلا کے ہمراہ پٹیشن جمع کرائیں گے پنڈورا پیپرز آنے کے بعد جماعت اسلامی نے عدالت عظمیٰ جانے کا اعلان کیا تھا، پانامالیکس کے حوالے سے پہلے ہی جماعت اسلامی نے پٹیشن دائر کر رکھی ہے ‘ جماعت اسلامی پانامالیکس
اور پنڈورا پیپرز میں شامل تمام افراد کا احتساب چاہتی ہے اگر پانامالیکس میں شامل 436افراد کا احتساب ہوتا تو قوم دوبارہ مذاق نہ بنتی ہے ‘وزیر اعظم نے احتساب کا نعرہ لگا کر مافیاز کی سرپرستی شروع کر دی۔