پاک ایران گیس منصوبہ ختم کرکے ملک دشمنی کی گئی‘شازیہ مری

115

کراچی(نمائندہ جسارت)پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ صدر زرداری کی پالیسیوں کو برقرار رکھا جاتا تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا اور پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ ختم کرکے ملک سے دشمنی کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ آصف زرداری کی حکومت میں
تمام تر فیصلے پارلیمنٹ کرتی تھی اور اس وقت ملک اور قوم کی قسمت کا فیصلہ غیر منتخب لوگ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو تباہ کرنے میں نیب کا بنیادی کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غریب مہنگائی کے باعث فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں، جادو ٹونے سے ملک نہیں چلتے اور نالائق وزیر اعظم کا واحد علاج عدم اعتماد کی تحریک ہے۔