انجمن تاجران اور ہندو برادری کا احتجاج 15ویں روز میں داخل

115

جیکب آباد( نامہ نگار)جیکب آباد میں انجمن تاجران اور ہندو برادری کے پولیس کے خلاف15روز سے جاری احتجاج میں وفاقی وزیر کی ہمشیرہ کی شرکت،عوام کے مسترد شدہ کو دوبارہ مشیر بنا کر پولیس موبائل دی گئی ہے جس کی بدولت جیکب آباد کی عوام پر ظلم کی پہاڑ توڑے جا رہے ہیں،وزیر اعلی ہائوس کی طرف اب مارچ کریں گے :ملیحہ سومرو کا اعلان تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں انجمن تاجران اور ہندو پنچائت کی جانب سے ایس ایس پی شمائل ریاض ملک کے خلاف 15روز سے جاری احتجاج میں وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو نے بھی گزرشتہ روز شرکت کی بعد میں صرافہ چوک سے پریس کلب تک احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں احمد علی بروہی ،لعل چند سیتلانی ،صرافہ یونین کے جمال الدین لکھن ،حاجی یوسف میمن ،پی پی شہید بھٹو کے ندیم قریشی ،اسرار گھنیو،محمد امین کیہر،اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے پولیس کے خلاف سخت نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا۔