سیہون شریف ( نمائندہ جسارت ) سیہون شریف کے قریب بوبک کے مقام پر کاٹن فیکٹری میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کی پھٹی جل کر راکھ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے پر واقع عثمان مروندی کاٹن فیکٹری میں ٹریکٹر کے سالینسر سے آگ کے شعلے نے پھٹی کی گٹھڑیوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں من پھٹی آگ کے نظر ہوگئی آگ پر قابو پانے کے لیے سیہون شریف بھان سیدآباد اور پارکو سے فائر بریگیڈ کاٹن فیکٹری کی طرف روانہ کی گئی تاہم آگ پر رات گئے تک قابو نہیں پایا جاسکا تھا۔