جیکب آباد: ہندو پنچایت کے صدر پر تشدد کیخلاف عدالت میں درخواست

482

جیکب آباد( نامہ نگار)جیکب آباد میں ہندو پنچائت کے صدراور بیٹے کواٹھا کر تشدد کا نشانہ بنانے کے واقع کے خلاف عدالت میں درخواست داخل ،ایس ایس پی جیکب آباد سمیت 20اہلکاروں کے خلاف کیس داخل کرنے کی استدعا،نوٹس جاری عدالت نے 8نومبر کو رپورٹ طلب کر لی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ہندو پنچائت کے صدر لعل چند سیتلانی اور بیٹے شیوا کو 22اکتوبر کو سول کورٹ کے سامنے سے زبردستی اٹھا کر نامعلوم مقام پر لیجا کر تشدد کا نشانہ بنانے کے واقع کے خلاف سیشن جج جیکب آبا دکی عدالت میں درخواست داخل کی گئی ہے ۔جس پر عدالت کی جانب سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کو نوٹس جاری کرکے 8نومبر کو رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ۔