ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلیفون پر رابطے میں ایرانی جوہری معاہدے کے دوبارہ قابل عمل ہونے پر تبادلہ خیال کیا۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں وزرا نے ایرانی جوہری معاہدہ اصل شکل میں برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ 2015ء میں ہوا تھا، جس کے مطابق ایران یورینیم افزودگی روکنے کا پابند تھا۔