نیوزی لینڈ کے نچلے درجے کے بلے باز جیمس نیشام نے اس ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں300واں چھکا جڑا۔ نامیبیا کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں انہوں نے اپنی آئوٹ ہوئے بغیر35 رنز کی اننگ کے دوران بائیں ہاتھ کے تیز بولر جولیانس اسمتھ کی گیند پرمارا گیا دوسرا اور آخری چھکا اس ٹورنامنٹ میں36 ویں میچ کی71 ویں اننگ میں 300واں تھا۔
اس ٹورنامنٹ میں پہلا چھکا پہلے میچ میں جو العمرات میں 17 اکتوبر کو پاپوا نیو گنی کے بائیں ہاتھ کے میڈل آٖڈر بلے باز چارلس امینی نے عمان کے دائیں ہاتھ کے تیز بولر محمد نعیم کی گیند پر مارا تھا۔ان کا یہ 37 رنز کی اننگ میں واحد چھکا تھا۔عمان کے محمد ںنعیم کو اس ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں 50وان چھکا لگانے کا اعزاز حاصل ہوا۔ بنگلا دیش کے خلاف العمرات میں کھیلے گئے میچ میں انہوں نے اپنی آئوٹ ہوئے بغیر 14 رنز کی اننگ کے دوران جو واحد چھکا بائیں ہاتھ کے تیز بولر مستفیز الرحیم پر لگایا وہ اس ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ کی12ویں اننگ میں 50واں تھا۔ سری لنکا کے چارتھ اسا لنکا نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں 100واں چھکا لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔ بنگلا دیش کے خلاف شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انہوں نے اپنی آئوٹ ہوئے بغیر80 رنز کی اننگ کے دوران بائیں ہاتھ کے اسپن بولر ناسوم احمد کی گیند پر مارا گیا دوسرا چھکا، اس عالمی کپ میں15 ویں میچ کی 30 ویں اننگ میں 100واں تھا۔
آسڑیلیا کے پیٹ کومینس نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں 200واں چھکا لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔ انگلینڈ کے خلاف دبئی بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انہوں نے اپنی 12 رنز کی اننگ کے دوران بائیں ہاتھ کے تیز بولر ٹائی مل ملز کی گیند پر مارا گیا دوسرا چھکا، اس عالمی کپ میں26 ویں میچ کی 51 ویں اننگ میں200واں تھا۔
ابھی تک جو 310 چھکے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں مارے گئے ہیں وہ97کھلاڑیوں نے لگائے ہیں۔ سب سے زیادہ چھکے انگلینڈ کے جوز بٹلر نے لگائے ہیں۔ انہوں نے 4 میچوں کی4 اننگز میں12 چھکے لگائے ۔ نمیبیا کے ڈیوڈ ویسی نے7 میچوں کی 7اننگز میں11 مرتبہ گیند کو بائونڈری لائن سے باہر پہنچایااور وہ دوسرے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز ہیں۔ سری لنکا کے چارتھ اسا لنکا9 چھکوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہیں۔2 کھلاڑیوں نے 8,8 7 کھلاڑیوں نے7,7 اور3کھلاڑیوں نے 6,6 چھکے لگائے ہیں۔ 10 بلے بازوں نے 5,5،5 بلے بازوں نے 4,4چھکے مارے ہیں جبکہ 13کھلاڑیوں نے3,3 چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں۔ 34 کھلاڑیوں نے 2,2 چھکے لگائے ہیں ۔20کھلاڑیوں نے ایک، ایک مرتبہ گیند کوء باونڈری لائن سے باہر پہنچایاہے۔
۔ سری لنکا کے بلے بازوں نے سب سے زیادہ چھکے لگائے ہیں۔ 8 میچوں میں اسکے7 کھلاڑیوں نے 31 مرتبہ گیند کو بائونڈری لائن سے باہر کی سیر کرائی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے 8بلے بازوں نے 7 میچوں میں30 چھکے مارے ہیں۔بنگلا دیش کے9 کھلاڑیوں نے8 اننگز میں 25چھکے مارے۔ پاکستان کی جانب سے4 اننگز میں 21 چھکے مارے گئے ہیں۔ افغانستا ن کی جانب سے29 مرتبہ گیند کو سب سے زیادہ چھکے لگائے ہیں۔ 8میچوں میں اسکے 7 کھلاڑیوں نے 31 مرتبہ بال کو بائونڈری لائن سے باہر کی سیر کرائی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے8بلے بازوں نے7 میچوں میں30 چھکے مارے ہیں۔بنگلادیش کے9 کھلاڑیوں نے8 اننگز میں 25چھکے مارے۔ پاکستان کی جانب سے4 اننگز میں 21 چھکے مارے گئے ہیں۔ افغانستا ن کی جانب سے29 مرتبہ گیند کو بائونڈری لا ئنسے باہر کی سیر کرائی گئی ہے۔ نمبیای کے8کھلاڑیوں نے 25چھکے اور عمان کے پانچ کھلاڑیوں نے پندرہ ہی چھکے لگائے ہیں۔ پاپوا نیو گنی کے سات بلے باز13 چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں۔ا ئیر لینڈ نے تین میچوں میں اس کے تین کھلاڑیوں نے چھ چھکے لگائے ہیں۔ نیوزی لینڈ اور ہندوستان کی جانب سے21۔21 چھکے مارے گئے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے کھلاڑی22۔22 مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرانے میں کامیاب رہے ہیں۔ آسڑیلیا کے تیرہ، جنوبی افریقہ کے بارہ اور نیدر لینڈس کی جانب سے چار چھکے مارے گئے ہیں۔
ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے مارے ہیں۔ انہوں نے دوبئی میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنی93رن کی اننگ میں سات مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرائی تھی۔ ویسٹ انڈیز کے ایوان لوئیس نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوبئی میں اپنی 56 رن کی اننگ کے دوران چھ چھکے مارے تھے۔ جوس بٹلر نے سری لنکا کے خلاف شارجہ میں اپنی آوٹ ہوئے بغیر 101 رن کی اننگ میں چھ چھکے لگائے تھے۔نامیبیا کے ڈیوڈ ویسی ، سری لنکا کے چارتھ اسا لنکا اور انگلینڈ کے جوس بٹلر نے ایک اننگ میں پانچ ۔پانچ چھکے لگائے ہیں۔ ا ڈیوڈ ویسی نے نیدر لینڈس کے خلاف ابو ظبہی میں 20 اکتوبر کواپنی آوٹ ہوئے بغیر 66 رن کی اننگ میں پانچ مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر پہچایا تھا جبکہ چارتھ اسا لنکا بنگلہ دیش کے خلاف شارجہ میں اپنی آوٹ ہوئے بغیر 80 رن کی اننگ میں پانچ چھکے لگانے میں کامیاب رہے۔ جوس بٹلر نے آسڑیلیا کے خلاف دوبئی میں 30 اکتوبر کو اپنی آوٹ ہوئے بغیر 71 رن کی اننگ کے دوران پانچ ہی چھکے لگائے تھے۔