سراج الحق آج حیدرآباد میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرینگے

423

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق آج ایک روزہ دورے پر حیدرآباد پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق دیگر دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں کے علاوہ
وہ اسی دن حیدرآباد میں سہ پہر 3 بجے سٹی اسپورٹس لان نزد ماشاء اللہ سی این جی بالمقابل اسریٰ یونیورسٹی ہالا ناکہ پر ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کریں گے جس میں سیاسی و سماجی رہنما اور سولنگی برادری کے سردار زبیرخان سولنگی باقاعدہ جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔قبل ازیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا جام شورو ٹول پلازہ پر شاندار استقبال اور جلوس کی شکل میں اجتماع گاہ لایا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی اور مقامی رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔