اسحاق ڈار کی نااہلی کا ریفرنس چیئرمین سینیٹ کو ارسال

192

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار کی نااہلی کا ریفرنس چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا گیا، نااہلی کیلیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ریفرنس آئین کے آرٹیکل 63 کی شق نمبر 2 کے تحت ایوان بالا کے سربراہ کو بھجوایا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار آئین کے آرٹیکل 63 او کے تحت ڈیفالٹر ہیں، 3 کروڑ 83 لاکھ روپے عطا الحق قاسمی کے فیصلے میں عدالت عظمیٰ نے جرمانہ کیا۔ اسحاق ڈار نے ابھی تک رقم قومی خزانے میں جمع
نہیں کرائی، چیئرمین سینیٹ 30 دنوں میں فیصلہ کرکے نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائیں۔