کشمیر کی وادیاں بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں،مشعال ملک

329

اسلام آباد:جموں و کشمیرلبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی وادیاں بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔

مشعال ملک  نے یوم شہدا ئے جموں کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے  کہا کہ6نومبر کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 6 نومبر 1947ءکو جموں میں لاکھوں مسلمانوں کو بے رحمی سے قتل کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  6 نومبر 1947ءکو پاکستان آنے والے مسلمانوں کو سازش کے تحت قتل کیا گیا،ہجرت کرنے والی خواتین کی عزت تار تار کی گئیں، بچوں کو ماں سے چھین کر انہیں قتل کیا گیا۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر کی وادیاں بھی بھارتی مظالم کا شکار ہیں، بھارت آج بھی کشمیریوں کی نسل کر رہا ہے،انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کے لیے بھارت پر دباو ڈالے۔