جادو ٹونے سے ملک نہیں چلتے: نالائق وزیراعظم کا واحد تحریک عدم اعتماد ہے،شازیہ مری

161

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ جادو اور ٹونے سے ملک نہیں چلتے، نالائق وزیرِ اعظم کا واحد علاج عدم اعتماد کی تحریک ہے۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی پالیسیوں کو برقرار رکھا جاتا تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا۔شازیہ مری نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ ختم کر کے ملک سے دشمنی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی زیرِ قیادت حکومت میں تمام فیصلے پارلیمنٹ کرتی تھی۔رہنما پی پی پی نے کہا کہ اس وقت ملک اور قوم کی قسمت کا فیصلہ غیر منتخب لوگ کر رہے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو تباہ کرنے میں نیب کا بنیادی کردار ہے۔