سندھ ہائی کورٹ کا فیصل کنٹونمنٹ میں پلاٹ کو صرف رہائشی مقاصد کے لیئے استعمال کرنے کا حکم

168

سندھ ہائی کورٹ نے رہائشی پلاٹ پر شادی ہال چلانے سے متعلق فیصل کنٹونمنٹ کے وکیل کے جواب پر پلاٹ کو صرف رہائشی مقاصد کے لیئے استعمال کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔ ہائیکورٹ میں فیصل کنٹونمنٹ میں رہائشی پلاٹ پر شادی ہال چلانے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت فیصل کنٹونمنٹ بورڈ وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ فیصل کنٹونمنٹ بورڈ نے پالکی شادی ہال بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کنٹونمنٹ وکیل نے موقف دیا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں گلستان جوہر بلاک 17 میں واقع شادی ہال بند کر رہے ہیں۔ عدالت شادی ہال کو ڈی سیل کر دے تاکہ رہائشی مقاصد کے لیے استعمال ہوسکے۔عدالت نے لطیفی سوسائٹی میں واقع شادی ہال اراضی کو ڈی سیل کردیا۔ عدالت نے رہائشی پلاٹ کو صرف رہائشی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا حکم دیتے ہوئے فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کے وکیل کے بیان کے بعد درخواست نمٹا دی۔ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے پالکی شادی ہال کو سیل کیا تھا۔ 1600 اسکوائر یارڈ رہائشی پلاٹ پر شادی ہال کیخلاف ڈاکٹر منور حسین نے درخواست دائر کی تھی۔