رائیونڈ :رائیوونڈ میں جاری عالمی اجتماع کل اختتامی دعا کے بعد اختتام پذیر ہو جائےگا ،اختتامی دعا سے قبل مولانا محمد ابراہیم کارکنان کو خصوصی ہدایات دینگے۔
اختتامی دعا بھی مولانا محمد ابراہیم ہی کروائیں گے،دعا کے بعد شرکاءاپنے علاقوں کو روانہ ہوجائیں گے،شرکائے اجتماع کی سہولت کے لیے ریلوے اسٹیشن پر محکمہ ریلوے کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔
تمام نان اسٹاپ ٹرینوں کے اسٹاپ مقرر کئے گئے ہیں جبکہ رش کی صورت میں بکنگ کاﺅنٹر کا الگ سے انتظام کیا گیا ہے، شرکاءاجتما ع کی سہولت کے لیے مقامی کارکنان کی جانب سے خدمت کیمپ بھی لگا دیے گئے ہیں۔
جہاں اجتماع کے شرکا کو تمام ٹرینوں کی معلومات اور کھانا فراہم کیے جائیگا جبکہ اجتماع میں شریک ہونےوالے کارکنان اندرون ،بیرون ملک دعوت وتبلیغ کے لیے روانہ ہو جائیں گے اور تبلیغی مرکز کو کارکنان کے لیے کھول دیا جائےگا ۔