وزیر اعلیٰ پنجا ب سردار عثما ن بزدار کی ہدا ےت پر انتظامیہ کی ضلع بھر میں چینی مافیا کے خلاف کاروائی شروع.تین شوگرملیں سیل. جبکہ ضلعی انتظامیہ نے گوداموں سے ذخیرہ کی گئی چینی کی 60ہزار بوریاں قبضہ میں لیکر گودامز سیل کرادیئے آن لائن کے مطابق ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کے حکم پر تاندلیانوالہ شوگر مل سیل کردی گئی اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی نے سرکاری ایکس مل ریٹ کی عدم تعمیل پر سیل کیا,اس طرح اسسٹنٹ کمشنر نے تاندلیانوالہ شوگر ملز کنجوانی کا اچانک معائنہ کیا اور سرکاری ایکس ملز ریٹ 85 روپے کی بجائے ہائی ریٹ135ہونے پر فوری ایکشن لیا۔انہوں نے بتایا کہ مل کی طرف سے ایکس ملز ریٹ بڑھانے سے عام مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ مل کی طرف سے چین سپلائی آرڈر2021ءکے تحت چینی کی سیل کی معلومات بھی کین کمشنر اور ڈپٹی کمشنر دفاتر کوفراہم نہ کی گئی جس پرچینی کے بیگز قبضہ میں لیکر گودام سیل کردیا گیا ایکس ملز ریٹ بڑھانے سے عام مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا,سپلائی آرڈر2021ءکے تحت سیل کی معلومات کین کمشنر اور ڈپٹی کمشنر دفاتر کوفراہم نہ کی گئی علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر سٹی وصدر صاحبزادہ محمد یوسف اور منصور قاضی نے اطلاع ملنے پر غلہ منڈی میں گودامز پر چھاپہ مارا تو وہاں دو گوداموں میں چینی کی بوریاں ذخیرہ کی گئی تھیں جس کے باعث مصنوعی مہنگائی پیدا مک جارہی تھی جس پر گودامز کو سیل اور سٹاک قبضہ میں لے لیا گیا جسے مقررہ سرکاری نرخ پر فروخت کرایا جائے گا۔