رات میں پیٹرول بم گرا کر عوام پر ظلم ڈھایا گیا، حمزہ شہباز

178

لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ رات میں پیٹرول بم گرا کر عوام پر ظلم ڈھایا گیا، عمران نیازی سونامی کے نام پر ملک میں تباہی لے آئے، نیازی صاحب نے جب نوٹس لیا قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔عدالت میںپیشی
کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ 2018 میں پٹرول 78 روپے فی لٹر تھا، پچھلے دنوں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہوا تھا، عمران نیازی کہتے ہیں کورونا کی وجہ سے دنیا میں مہنگائی میں اضافہ ہوا، عمران خان کو جھوٹ کا تمغہ ضرور ملنا چاہیے، عمران نیازی قوم سے جھوٹ بولتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے، ان کے منہ سے ہمیشہ سونامی سنا ہے جس کا مطلب تباہی ہوتا ہے، پاکستان میں فی کس آمدن دیگر ممالک کی نسبت کم ہے، اپنی انا ء سے نیچے اتر کر عوام کا احساس کریں، عوام مر رہے ہیں، بنی گالہ کا شہزاد چین کی بانسری بجا رہا ہے۔