سپریم کورٹ بار کا نیب ترمیمی آرڈیننس چیلنج کرنے کا فیصلہ

280

اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے نیب ترمیمی آرڈیننس عدالت عظمیٰ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا
ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر احسن بھون کی زیر صدارت بار کی باڈی کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ بار نے نیب ترمیمی آرڈیننس عدالت عظمیٰ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سپریم کورٹ بار نے ججز کے تقرر سے متعلق قانون میں ترمیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ از خود نوٹس میں متاثرہ فریق کو اپیل کا حق دیا جائے اور وکیل تبدیل کرنے کا حق دینے کے لیے عدالت عظمیٰ رولز میں تبدیلی کی جائے۔ سپریم کورٹ بار کا کہنا تھا کہ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں‘ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر اسٹیک ہولڈرز کانفرنس منعقد کریں گے۔