ایچ ای سی ہاکی چمپئن شپ، سرسید یونیورسٹی فائنل میں داخل

497

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایچ ای سی زون (جی) ہاکی چمپئن شپ میں سرسید یونیورسٹی نے آئی او بی ایم کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔ سرسید یونیورسٹی کی جانب سے کھیلتے ہوئے کپتان حمزہ ہاشمی، انس صدیقی، طہہ رضا اور سیف اللہ نے ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ آئی او بی ایم کا واحد گول علی حسنین نے اسکور کیا میچ کے مہمان خصوصی کنوینر پروکٹوریل کمیٹی ندیم قیوم تھے۔ جنہوں نے دونوں ٹیموں کو سراہا۔ میچ میں امپائرنگ کے فرائض اصغر علی اور تکریم افتخار نے سر انجام دیے۔ میچ کے ٹیکنیکل آفیشلز نصرت حسین، عظمت پاشا اور اسد ظہیر تھے۔