مشیر خزانہ شوکت ترین نے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید سے ورچوئل ملاقات کی ہے ۔ملاقات کے دوران گلگت بلتستان انتظامیہ کو درپیش مالیاتی مشکلات اور فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر مشیر خزانہ کاکہناتھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گلگت بلتستان کو فلاحی اور ترقیاتی کاموں کیلئے تمام دستیاب فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔