ہاکی میچز کی سیریز ہفتے سے کھیلی جائیگی

611

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سینئر و جونیئر ہاکی ٹیموں میں پریکٹس ہاکی میچز کی سیریز ہفتہ سے کھیلی جائیگی،21 رکنی قومی جونیئر ہاکی ٹیم ، سینئر ہاکی کیمپ میں شریک 28 کھلاڑیوں کے مدمقابل چار میچز کی سیریز کھیلے گی۔

 قومی سینئر ونیئر ہاکی سیریزکو بوجوہ آف کیمرہ رکھا جائیگا ، قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے 18 اراکین شارٹ لسٹ کئے جائینگے،نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام چارمیچز پر مشتمل ہاکی سیریز چھ،سات، نو اور دس نومبر کو کھیلی جائیگی تمام میچز تین بجے دن کھیلے جائینگے جبکہ آٹھ نومبر کو سیریز میچز کا وقفہ ہوگا۔

سیکریٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپین آصف باجوہ نے کہا کہ عالمی جونیئر ہاکی کپ جو 24 نومبر تا 5 دسمبر بھوبنیشور انڈیا میں کھیلا جائیگا اسکی تیاری کے سلسلہ میں قومی جونیئر ہاکی ٹیم جبکہ 14 دسمبر تا 22 دسمبر بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں منعقد ہونے والی ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لئے قومی سینئر ہاکی ٹیم کی تشکیل اور تیاری کے سلسلہ میں یہ ہاکی سیریز منعقد کرائی جارہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ قومی سینئر ، جونیئر ہاکی سیریز کو بوجوہ آف کیمرہ رکھا جائیگا تاکہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس، گیم پیٹرن اور کھیل کی تکنیکی منصوبہ بندی کا مواد آف کیمرہ رہے۔ قومی جونیئر ہاکی سکواڈ میں وقار (گول کیپر)، عبداللہ (گول کیپر)، رضوان علی، عقیل احمد، عدیل لطیف، معین شکیل، حماد انجم، رومان خان،غضنفر علی، حنان شاہد، رانا وحید، عمیر ستار، محب اللہ، ابوذر، عبدالمنان، علی عزیز، محسن حسن، محمد عبداللہ، احتشام اسلم، عبدالرحمٰن،اور سمیع اللہ شامل ہیں جبکہ 28 رکنی قومی سینئر ہاکی کیمپ میں منیب الرحمٰن(گول کیپر، سوئی سدرن گیس)، اکمل حسین(گول کیپر، واپڈا)،مبشر علی (واپڈا)، ابوبکر محمود(نیشنل بینک)، تعظیم الحسن (ماڑی پیٹرولیم)، رضوان علی (واپڈا)، آصف حنیف (ماڑی پیٹرولیم)، امجد علی خان (واپڈا)، اسامہ بشیر (ایئرفورس)، جنید کمال (نیشنل بینک)، فیضان (نیشنل بینک)، عماد شکیل بٹ (نیشنل بینک)، محمد فیصل قادر (نیشنل بینک)، عمر بھٹہ (واپڈا)، علی شان (سوئی سدرن گیس)، ایم اظفر یعقوب (سوئی سدرن گیس)، رانا سہیل ریاض (سوئی سدرن گیس)، اعجاز احمد (واپڈا)، احمد ندیم (ماڑی پیٹرولیم)، حمزہ وحید (ایئر فورس)، سلمان رزاق (واپڈا)، نوید عالم (سوئی سدرن گیس)، عبید اللہ (سندھ،واپڈا)، نوحیز زاہد ملک (نیشنل بینک)، افراز (ماڑی پیٹرولیم)، جنید منظور (نیشنل بینک)، ذکریا حیات (ایئرفورس) اور ذاکر اللہ (نیوی) زیر تربیت ہیں۔