کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر صحافی، تجزیہ نگار اور گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر روزنامہ پاکستان قدرت اللہ چودھری انتقال کرگئے ،افتخار پارک ہربنس پورہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف سمیت صحافیوں کی بڑی
تعداد نے شرکت کی ، بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپر د خاک کیاگیا۔ دریں اثنا امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نائب امرالیاقت بلوچ، فرید احمد پراچہ، میاں محمد اسلم، راشد نسیم، پروفیسر محمد ابراہیم، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، اسد اللہ بھٹو، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم ،جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر محمد حسین محنتی اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر قدرت اللہ چودھری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہا کہ قدرت اللہ چودھری ایک بلند پایہ صحافی تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انھیںجنت الفردوس عطا فرمائے۔