پی پی قیادت پر الزامات ہر دور میں تبدیل ہوتے ہیں، شازیہ مری

152

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر ہر دور میں الزامات کی نوعیت تبدیل کی جاتی ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت کیخلاف کبھی کفر کے فتوے اور کبھی ملک توڑنے کی تہمت لگائی گئی۔ اپنے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کیخلاف کبھی کفر کے فتوے اور
غداری کی تہمت کی جگہ کرپشن کے الزامات نے لی اور عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کا راستہ روک کر قوم کے مستقبل کو تاریک کیا گیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ بجلی اور گیس اس لیے مہنگی ہے کیونکہ پاک ایران گیس پائپ لائن ختم کی گئی، انہوں نے کہا کہ قوم حکومت سے سوال کرتی ہے آپ کی دشمنی آصف زرداری سے تھی یا ملک کے عوام سے تھی جو پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کا جرم یہ ہے کہ وہ غریبوں، محنت کشوں کی طرف دار ہے۔