کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے زیر انتظام جاری اے کے ڈی نیشنل ویمن والی بال چمپئن شپ کے تیسرے روزپاکستان آرمی ،واپڈا ،ایچ ای سی اور پنجاب نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔تیسرے روز پاکستان آرمی اور ایچ ای سی کے درمیان میچ کی مہمان خصوصی ہیپی ہوم اسکول کی پرنسپل فرح امام تھیں،اس موقع پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکریٹری شاہ نعیم ظفر اور دیگر بھی موجود تھے ۔ کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری نیشنل ایونٹ کے تیسرے روز بھی ز محکمہ جاتی ٹیموں کو سبقت حاصل رہی تاہم سندھ اور پنجاب نے بھی اپنے کھیل سے خود کو منوایا۔نیشنل چمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکریٹری شاہد مسعود کے مطابق دونوں سیمی فائنل جمعہ کی صبح کھیلے جائیں گے ،پہلا سیمی فائنل صبح10 بجے جبکہ دوسرا 11 بجے شیڈول کیا گیا ہے ۔