پشاور (جسارت نیوز) ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے زیر اہتمام 29 ویں نیشنل اسپورٹس فیسٹول برائے خصوصی افراد آج سے قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگی جس میں شرکت کیلیے تمام ٹیمیں پشاور پہنچ گئی ہیں ، باضابطہ افتتاح آج ہوگا ، گیمز میںملک بھر سے 500مرد وخواتین کھلاڑی 34گیمز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے، ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس اسفندیارخان خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 29 ویں نیشنل اسپورٹس فیسٹول برائے خصوصی افراد آج سے قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگی جس کے لیے بہترین انتظامات کییگئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ وزیر اعلی محمودخان کی ہدایت پر خیبر پختونخوامیں دوسرے کھلاڑیوں کی طرح اسپیشل کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگرکرکے انہیں سامنے لانے کیلیے اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ بھر پور اندازمیں کام کررہا ہے۔