زرداری لیگ کے بدمست وڈیرے وحشی بن چکے ہیں، سردارعبدالرحیم

148

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے زرداری لیگ کے وڈیروں کے ہاتھوں ملیر میں نوجوان ناظم جوکیو اور لاڑکانہ میں عورت کے قتل ہونے والے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری لیگ کے بدمست وڈیرے وحشی بن چکے ہیں اور حکومتی نشی میں اپنے مخالفیں کے گھروں میں زبردستی داخل ہوکر لوگوں کو مار رہے ہیں اور پولیس ان کی پشت پناہ بنی ہوئی ہے۔