گوادر پر وزیراعظم کی بہت زیادہ توجہ ہے، خالد منصور

132

اسلام آباد/کوئٹہ (آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے کہا ہے کہ گوادر پر وزیراعظم کی بہت زیادہ توجہ ہے اور سی پیک اتھارٹی وہاں پر متعلقہ اداروں سے قریبی رابطوں کے ساتھ ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، چاہے وہ بجلی یا پانی کے مسئلے ہوں، وہاں کے نوجوان طبقے کی تربیت کے لیے بہت بڑا ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ حال میں مکمل ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے بات کروں تو گوادر کو
تاج کہاجاتا ہے کیونکہ گوادر دنیا کی بہترین بندرگاہوں میں شامل ہوگی، جس کے اندر فری زونز بھی بہت بڑے علاقے میں تیار کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فیز ٹو کے اندر ہمارا بنیادی مقصد یہ ہے کہ چین کی ایسی صنعت جو روزگار سے جڑی ہے اس کو گوادر منتقل کریں اور فری زون کے اندر اس صنعت کو دوبارہ لگائی جائے اور پھر اس سے برآمدات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی پر پوری طرح نظر ہے اور مستقل بنیاد پر اس کی نگرانی بھی کی جاتی ہے۔