امریکا نے آئل ٹینکر قبضے میں لینے سے متعلق ایران کا دعوی مسترد کردیا

364

پینٹاگون: امریکی حکام نے ایران کی جانب سے آئل ٹینکر قبضے میں لینے سے متعلق دعوے کو مسترد کرد یا ہے۔

 امریکی محکمہ دفاع کے ادارے پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں آئل ٹینکر قبضے میں لینے سے متعلق ایرانی دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے آئل ٹینکر کو روکنے کے لیے ہیلی کاپٹر سے پیچھا کرنے سمیت تصادم کے الزامات غلط ہیں، امریکی افواج نے کسی بھی ایرانی تیل بردار جہاز کو قبضے میں نہیں لیا۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ امریکا نے بحر عمان میں ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی کوشش کی جس کو ایرانی فوج نے ناکام بنادیا۔