ایران جوہری مذاکرات بحالی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

504

یورپی یونین کی سفارتی سروس نے اعلان کیا کہ ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات 29 نومبر کو ویانا میں شروع ہوں گے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس نے ایک تحریری بیان میں ایران جوہری معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “مشترکہ جامع منصوبہ بندی کے مشترکہ کمیشن (JCPOA) کا اجلاس 29 نومبر کو ویانا میں منعقد ہوگا۔”

اس اجلاس میں چین، روس، فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے نمائندے شرکت کریں گے جس کی صدارت یورپی یونین ڈپلومیٹک سروس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اینریک مورا کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے، “شرکاء JCPOA میں امریکہ کی ممکنہ واپسی کے امکانات اور تمام فریقین کی طرف سے معاہدے کے مکمل اور موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر بات چیت جاری رکھیں گے۔”