ایران نے بحیر عمان میں امریکا کی ایرانی تیل چرانے کی کوشش میں ملوث ایک ٹینکر پر قبضہ کر لیا ہے۔اس کے بارے میں ایران نے دعوی کیا ہے کہ امریکا بحیرہ عمان میں اس ٹینکر کے ذریعے ایران کا تیل چوریکرنا چاہتا تھا۔ایران کے سرکاری ٹی وی نے اس واقعہ کی تاریخ واضح کیے بغیر بتایا کہ امریکی فورسز نے بحیرہ عمان میں ایرانی تیل لے جانے والے ایک ٹینکر کو قبضے میں لے لیا اور اس پر لدے تیل کو کسی نامعلومقام کی طرف جانے والے دوسرے ٹینکر میں منتقل کردیا۔سرکاری ٹی وی نے مزید بتایا کہ اس کے بعد پاسداران انقلاب ایران کی افواج اس دوسرے ٹینکرپراتر یں،انھوں نے اس پر قبضہ کر لیا اوراسے ایرانی پانیوں کی طرف لے گئیں۔پاسداران انقلاب نے بعد میں ایک بیان جاری کیا اور اس میں کہا کہ یہ ٹینکر25 اکتوبر کی صبح ایران کی بندرگاہ بندرعباس پرلنگرانداز ہوا تھا۔اس واقعے کی واضح اور ناقابل تردید فوٹیج اگلے چند گھنٹت میں میڈیا کو فراہم کر دی جائے گی۔ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا تھا کہ امریکی فورسز نے اس ٹینکرکو واپس لینے کی کوشش میں ہیلی کاپٹر اور لڑاکا جہازوں کا استعمال کیا ہے لیکن انھیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے اور یہ ٹینکر اس وقت ایران کی سمندری حدود میں ہے