ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے شہریوں کا لاکھوں روپے چونا لگانے والا نوسر باز گرفتار کرلیا

360

ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے شہریوں کا لاکھوں روپے چونا لگانے والا نوسر باز گرفتار کرلیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز احمد کی ہدایات پر سب انسپکٹر میاں عرفان نے جدید ٹیکنالوجی کو بروے کار لاتے ہوئے آن لائن فنانشل فراڈ میں ملوث ملزم مہید کو گرفتار کرلیا ملزم نے اٹھانوے لاکھ کا فراڈ کیا جبکہ ملزم ایف آئی اے کمرشل بینکنک سرکل کو بھی مطلوب ہے ،ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے