اسلام آباد میں ڈینگی کے وارجاری، مزید 94 افراد ڈینگی میں مبتلا

354

اسلام آباد: شہر اقتدار میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 94 افراد ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بیمار ہوئے ہیں جبکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں دن بدن ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 94 ڈینگی کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ رورل ایریا سے 71 اور اربن ایریا سے 27 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سیزن میں مجموعی طور پر اب تک3933ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔

ڈی ایچ اواسلام آباد کے مطابق اب تک مجموعی طور پر رورل ایریا2289 اور اربن ایریا 1644 ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں، رواں سیزن کے دوران ڈینگی سے15اموات ہوچکی ہیں۔