بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی زخمی

240

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے نزدیک بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہوگیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے صحافیوںکو بتایا کہ پونچھ کے کرنی سیکٹر میں حوالدار رینک کا ایک فوجی گشت کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے سے شدید زخمی ہوگیا۔زخمی فوجی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔