حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کے علاقے آٹو بھان کی رہائشی ثمرین زرداری نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میرے بھائی محمد شریف بھٹی اور بھابھی ریحانہ نے مجھ پر جھوٹاالزام عائد کیا ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی ماں پروین کو ورغلایا ہے جبکہ بھائی نے خود ماں کو گھر سے نکالا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھائی اور بھابھی کے پاس ماں کی پنشن کا کھاتا اور تمام ملکیت کے کاغذات ہیں جس میں سے مجھے کوئی حصہ نہیں دیاکئی سالوں سے میں نے اپنی بیمار ماں پروین کی خدمت کی اس کا علاج کرایا جو کہ میرا فرض تھا پر ناجائز الزام عائد کرنے پر ایس ایس پی آفس میں داخل کرائی کہ مجھے انصاف فراہم کیاجائے جہاں سے درخواست کو واپس کردیا گیا اس نے کہاکہ بھائی اور بھابھی کے الزامات کے خلاف عدالت میں جاؤں گی ۔ انہوںنے پی پی چیئرمین ، وزیر اعلیٰ سندھ ودیگر سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس کا لیکر انصاف فراہم کیاجائے ۔