ٹھٹھہ ،دولھ دریا خان پبلک پارک کھنڈرات میں تبدیل

187

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت )برصغیر کی عظیم ہنستی دولھ دریا خان کے نام سے منسلک پبلک پارک کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ،کروڑوں کی کرپشن نے پارک کا نام و نشان مٹانا شروع کردیا نیب اینٹی کرپشن اور دیگر اداروں کی خاموشی لمحہ فکر ۔برصغیر کی عظیم ہنستی دولھ دریا خان کے نام سے منسلک دولھ دریا خان پبلک پارک کی تعمیر میں کروڑوں کی کرپشن کی وجہ سے پارک کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا ہے پارک کے لیے لگائی گئیں چاردیواری کو سیم نالی سے نکلنے والے پانی نے مکمل تباہ کردیا ہے پارک کی چاردیواری میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئیں ہیں جبکہ ناقص میٹریل سے پارک میں لگائے گئے مٹی کے جانور اور جھولے مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں پارک کے اندر لگائے گئے درخت بھی عدم توجہی کی وجہ سے سوکھ گئے ہیں اس پارک کی تعمیر چند سال قبل کی گئی تھی اور پارک اسی لیے تعمیر کیا گیا تھا کہ مکلی اور ٹھٹھہ کے عوام کو سیرو تفریح مہیا ہوسکے مگر پارک کی تعمیر کے لیے کروڑوں روپے کا بجٹ ایک سیاسی ٹھیکیدار اور ایجوکیشن اینڈ ورکس ٹھٹھہ کے سابق افسر کی نظر ہوگیا کروڑوں روپے کی کرپشن کے بعد بھی نیب اور اینٹی کرپشن اور دیگر اداروں کی خاموشی لمحہ فکر ہے۔ ٹھٹھہ ضلع کے عوام نے نیب اینٹی کرپشن ایف آئی اے اور دیگر اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود پبلک پارک کی تعمیر میں ہونے والی کرپشن کی خفیہ تحقیقات کریں اور اس کرپشن میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔