بابر اعظم اور محمد رضوان کا100رنز کی شراکت کے ساتھ عالمی ریکارڈ

523

نمیبیا کے خلاف ابوظبی میں کھیلے گئے سپر12 کے میچ میں پاکستان کی افتتاحی جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے پہلی وکٹ کے لیے 14.2 اوور میں113 رنزجوڑے جو ان دونوں کی ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں 5ویں 100 رنزسے بڑی شراکت کی۔ اس ساجھے داری کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچری رفاقت کرنے والی جوڑی بن گئی ہے۔
اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت کی شیکھر دھون اور روہت شر ما پر مشتمل جوڑی اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن کی جوڑی کے پاس تھا۔ان دونو ں جوڑیوں نے 4 4 مرتبہ100 رنزسے بڑی شراکت کی ہیں۔ شیکھر دھون اور روہت شر ما نے52 اننگزمیں ایک ساتھ بلے بازی کرتے ہوئے33.51 کی اوسط کے ساتھ 4 سنچری رفاقت اور سات 50سے بڑی رفاقتوں کے ساتھ1743 رنزبنائے ہیں۔ انہوں نے تمام 4 شراکت پہلے وکٹ کے لیے کی ہیں۔
کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل نے 27 مرتبہ ایک ساتھ بلے بازی کی ہے جس میں وہ 4 مرتبہ سو رنزسے بڑی اور آٹھ مرتبہ 50رنزسے بڑی شراکت کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ان دونوں نے50.38 کی اوسط کے ساتھ1310 رنزبنائے ہیں۔انہوں نے دو مرتبہ پہلے وکٹ کے لیے ، ایک۔ایک مرتبہ دوسرے اور تیسرے وکٹ کے لیے سنچری رفاقت کی ہیں۔
بابر اعظم اور محمد رضوان نے ابھی تک 19 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں شراکت کی ہے اور 5مرتبہ سو رنزسے بڑی شراکت کے ساتھ ساتھ وہ تین مرتبہ 50رنزسے بڑی شراکت کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔اس جوڑی نے 63.00 کی اوسط کے ساتھ1134 رنزبنائے ہیں۔پہلی مرتبہ ان دونوں نے آسڑیلیا کے خلاف سڈنی میں3 نومبر2019 کو تیسرے وکٹ کی60 رنزکی شراکت کی تھی۔
سنچورین میں جنوبی افریقاکے خلاف14 اپریل2021 کو بابر اعظم اور محمد رضوان پہلے وکٹ کی شراکت میں17.4 اوور میں197 رنزجوڑے تھے جو پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑی شراکت ہونے کے ساتھ ساتھ اس قسم کے کرکٹ میںچوتھی سب سے بڑی شراکت ہے۔ اس میچ میں جنوبی افریقا کے جانب سے بھی پہلے وکٹ کے لیے سو رنزسے بڑی شراکت ہوئی تھی۔پاکستان نے اس میچ میں پاکستان نے نو وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔
ہرارے میں25 اپریل2021 کو ہوئے میچ میں پاکستان نے24 رنزکی کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان کی جیت میں بابراعظم اور محمد رضوان کی ساجھے داری نے اس جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے دوسرے وکٹ کی شراکت میں14.3 اوور میں126 رنزجوڑے تھے۔انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں16 جولائی2021 کو ہوئے میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے پہلے وکٹ کی شراکت میں14.4 اوور میں پورے 150 رنزبنائے۔ پاکستان نے اپنی اننگز میں مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر 232 رنزبنائے تھے جو پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑا سکورہے۔ پاکستان نے اس میچ میں31 سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔