شاہد آفریدی نے بیٹیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر خاموشی توڑ دی

596

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان “بوم بوم” شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر خاموشی توڑ دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کے نام سے ایک اکاؤنٹ کافی ایکٹو ہے جس سے شاہد آفریدی کی بیٹیوں کی تصاویر بھی پوسٹ کی گئی ہیں۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے اس اکاؤنٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری کسی بھی بیٹی کا کوئی بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے، برائے کرام میری بیٹیوں سے منسوب اکاؤنٹس اور خبروں کو رد کریں۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1455999162160459779?s=20