اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے سیکٹرز اور دیہی علاقوں میں فرق ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے، دیہی اور شہری علاقوں کا فرق ختم کرنے کیلئے قانون سازی شروع کر دی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد شہر کے تمام اختیارات ایم سی آئی کو دینے فیصلہ کیا ہے، ریگولیٹری اتھارٹی کے طور پر سی ڈی اے کام کرے گی، اسلام آباد کے 50 سے 55 فیصد دیہی علاقوں کو سیکٹرز کی طرز پر لایا جائے گا۔