عالمی رہنماؤں کا جنگلات کی کٹائی روکنے کیلئے اربوں ڈالر دینے کا عہد

345

گلاسگو میں کوپ 26 کانفرنس میں عالمی رہنماؤں نے 2030 تک جنگلات کی کٹائی روکنے کے لیے اربوں ڈالر دینے کا عہد کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی بورس جانسن نے کہا ہے کہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے 20 ارب ڈالرز جمع کیے جائیں گے، 100 سے زائد ممالک دنیا کے 85 فیصد سے زیادہ جنگلات رکھتے ہیں۔

بورس جانسن نے کہا کہ مختلف ممالک کی حکومتیں اور پرائیویٹ پارٹنرز فنڈ جمع کرنے میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود کرنے کے لیے جنگلات کی کٹائی روکنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔