مساجد سوسائٹی کا مرکزی نقطہ بنیادی ادارہ ہے ، صوبائی وز یر اوقاف

346

صوبائی وز یر اوقاف سعید الحسن شاہ کا کہنا ہے کہ خانقاہی نظام کا احیاءوقت کی اہم ضرورت ہے، مساجد اور دربار سوسائٹی کا مرکزی نقطہ اور انسانی فلاح کے بنیادی ادارے سے ہیں جن کا فیضان مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔

صوبائی وز یر اوقاف نے طلبہ و طالبات کے مختلف وفود سے ملا قات کرتے ہوئے کہاکہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے صوفیاءکے افکار و تعلیمات سے روشنی حاصل کی جانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی سیاحت کا فروغ ،مزارات کی تزئین وآرائش اور تعمیراتی ورثہ کی بحالی وقت کا اہم تقاضا ہے دنیا میں اسلامی فن تعمیر اپنی انفرادیت اور حُسن کے سبب ممتاز مقام رکھتا ہے، جس کا سب سے حسین اور معتبر حوالہ ہماری مساجد اور مزارات ہیں، جن کو محفوظ کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

صوبائی وز یر اوقاف کا کہنا تھا کہ تشدّ د اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے صوفیاءکی تعلیمات کو اپنانا ہوگا، فلاحی معاشرے کی تشکیل ان کے نقشِ قدم پر چلنے ہی سے ممکن ہے ، ایک دوسرے کو برداشت کرنا اور مفاہمت، مکالمہ اور صلح وامن کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی سیاحت کو فروغ، تاریخی مساجد و عمارات اور درباروں کی تزئین و آرائش،بحالی پرزور دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، ساٹھ کی دہائی میں محکمہ اوقاف کا قیام عمل میں لا یا گیا تھا، جس کا مقصداملاک کی بہتر دیکھ بھال،حاصل آمدن کو تبلیغ دینئ،مزارات کی تزئین و آرائش کو اسلامی اصولوں کے مطا بق ڈھالا جا سکے ۔