پشاور: ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ نے کہا ہے کہ خسرہ اور روبیلا سے بچاﺅکی قومی مہم 15نومبرسے شروع ہوگی اس قومی مہم میں تمام طبقات کو حصہ لیکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر مردان کا کہنا تھا کہ خاص خیال رکھاجائے اس خسرہ کی قومی مہم میں کوئی بچہ ویکسین لگانے سے رہ نہ جائے، اس قومی مہم میں عوام حکومت کا بھرپورساتھ دے۔
حبیب اللہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان سمیت دیگر متعلقہ محکمے کے افسران نے بھی شرکت کی، جس میں ڈاکٹر فرمان نے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں 12 روزہ خسرہ اور روبیلا کی خصوصی مہم 15 سے 27 نومبر تک جاری رہےیگی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس مہم کے لئے 79 فکسڈ اور 1052 موبائل ٹیمیں تعینات کی جائیں گی، فکسڈ ٹیمیں بی ایچ یوز جبکہ 1052 موبائل ٹیمیں ضلع بھر کے مختلف اسکولوں اور مساجد میں 9 ماہ سے لیکر 15 سال تک کے بچوں کو مذکورہ ویکسین لگائے گی۔ تاہم ٹیموں کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی اہلکار تعینات کی جائیں گی۔