پچاس فیصد کوٹہ اب اسلام آباد کے رہائشیوں کو ملےگا، وفاقی وزیر

339

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کے تمام اختیارات ایم سی آئی کو منتقل کررہے ہیں، ہمارا دو نہیں ایک اسلام آباد منشور ہے ،اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تفریق ختم کرنے جا رہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ  اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ کوفائنل کر دیا ہے، سی ڈی اے ریگولیٹر کا کردار ادا کریگا ،انتظامی، سیاسی اور مالی طور پر خود مختار لوکل گورنمنٹ بنائیں گے دیہی نان سیکٹورل علاقے اسلام آباد کے پچاس فیصد بنتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد شہر جب بسایا گیا تو سی ڈی اے ایکٹ کے تحت لینڈ ایکوائر کی پاور دی گئی، 1961 میں تو لینڈ ایکوائر کی بات سمجھ آتی تھی، اس قانون کی بنیاد پر عام شہری سے زمین لیکر طاقتور طبقے میں تقسیم کی جاتی رہی۔

اسد عمرا کا کہنا تھا کہکابینہ نے سی ڈی اے ایکٹ میں تبدیلی کی منظوری دی ہے سیکشن فور لگا کر اب کوئی لینڈ ایکوائر نہیں کر سکے گالوگ فائلوں پر بھی کروڑوں بناتے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر  کا کہنا تھا کہ جہاں ایکوزیشن ہو چکی اور بلڈ اپ کی پے منٹ نہیں ہوسکی ان کواب مارکیٹ ویلیو کے مطِابق پے منٹ کی جائیگی،سیاسی اور مالی طور پر خود مختار لوکل گورنمنٹ بنائیں گے دیہی نان سیکٹورل علاقے اسلام آباد کے پچاس فیصد بنتے ہیں اسدعمرکا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں ڈیڑھ ارب کی انوسمنٹ ہوچکی مزید ٹینڈر ایوارڈ ہورہے دیہی علاقوں کی گلیاں سڑکیں، واٹر فلٹریشن پلانٹ پر کام ہورہاہے۔