نیب آرڈیننس ترمیم اپوزیشن کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی،شہباز شریف

153

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے نیب آرڈیننس میں تیسری ترمیم کرکے اپنی حکومت کواین آراو دیا ہے، یہ ترمیم اپوزیشن کو سیاسی انتقام کانشانہ بنانے کیلییکی گئی ہے، ترمیم
اخلاق سے گری ذہنیت کا مظہر ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں نیب آرڈیننس میں تیسری ترمیم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیب آرڈیننس میں تیسری ترمیم غیراخلاقی ذہنیت کا مظہر ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ نے یہ ترمیم اپوزیشن کو سیاسی انتقام کانشانہ بنانے کیلیے کی ہے۔نیب آرڈیننس میں تیسری ترمیم سے صاف ظاہر ہے کہ سیاسی جماعتوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جائے جو کہ غیراخلاقی ذہنیت کا عکاس ہے۔اسی طرح مسلم لیگ نون کے مرکزی راہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب آرڈیننس کے تحت چیئرمین نیب تاحیات ہوں گے اور انہیں ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کو دے دیا گیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نئے آرڈیننس کے تحت صدرمملکت کسی وقت بھی چیئرمین نیب کونکال سکتے ہیں، حکومت جتنی بھی چوری کر لے اسے معافی ہے یہ صرف ایک آرڈیننس کی مار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ نیب آرڈیننس بدنیتی پرمبنی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ آرڈیننس 10منٹ میں بنا کر سامنے لے آتے ہیں قانون سے نہ کھیلا جائے ورنہ حکومت کے لیے مشکل پیدا ہو جائے گی۔