عمران خان کی  توہین عدالت کے مرتکب 2 وزرا کی ‘حمایت’ الیکشن کمیشن پر براہ راست حملہ ہے،شہباز شریف

368

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی کابینہ کے ارکان کو توہین عدالت کے مرتکب 2 وزرا کی ‘حمایت’ کی ہدایت الیکشن کمیشن پر براہ راست حملہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہبا شریف نے کہا وہ ایک ایسے موقع پر الیکشن کمیشن کو نشانہ بنا رہے ہیں جب ملک داخلی اورخارجی مسائل میں گھرا ہوا ہے۔دھونس سے اور ہراساں کر کے اداروں کو جھکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی